ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اپنے توسیعی خطبے میں بیدل کی شاعری میں پائے جانے والے آفاقی عناصر پر روشنی ڈالتے ہوئے کلام بیدل کی ترویج و اشاعت کو اہم عصری تقاضا قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر تقی عابدی کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیدل کے افکار کے فروغ کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔ |